• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تعلیم و تربیت معلم کے بغیر ہرگز ممکن نہیں ہے۔ پنجاب حکومت اساتذہ کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہی ہے۔ پنجاب میں بیسیوں سال سے اساتذہ ایک ہی سکیل میں اپنا فرض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔ نہ پروموشن ہوتی ہے اور نہ سی ایم پیکیج بروقت دیا جاتا ہے۔ اساتذہ کی چھٹیاں بند، کنوینس الائونس کی کٹوتی، ڈراپ آئوٹ اور بچوں کی امتحانات میں ناکامی پر سزائیں، مار نہیں پیار کی آڑ میں اساتذہ کی تذلیل، کیا پنجاب کے اساتذہ اسی سلوک کے مستحق ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب پوری سنجیدگی سے جس طرح علم کی شمع کو ہر گھر میں پہنچانا چاہتے ہیں اسی طرح استاد کو بھی اس کے تمام حقوق اس کی دہلیز پر فراہم کریں تاکہ پنجاب میں علم کی حقیقی شمع روشن کی جا سکے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اس معاملے میں اپنا فرض منصبی ادا کریں۔
(صنم کاظمی)
s.kazmi72@gmail.com

.
تازہ ترین