• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ حکام کا میٹرک کے عملی امتحانات پر اظہار اطمینان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ حکام نے امتحان میٹرک سالانہ کے عملی امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی بیخ کنی کیلئے کھرڑیانوالہ‘ برنالہ‘ چنیوٹ‘ فیصل آباد و دیگر علاقوں کے مختلف امتحانی سنٹرزکا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومتی ایس او پیز کے مطابق سنٹرز پر ہونے والے عملی امتحانات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایگزامینرز کو متنبہ کیا کہ وہ کسی بھی ادارے یا طلباء وطالبات سے ہرگز مراسم استوار نہ کریں اور نہ ہی کسی سے کوئی تحفہ یا کھانے پینے کی اشیاء قبول کریں۔
تازہ ترین