• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا عرس آج منایا جائے گا

کراچی (پ۔ر ) بانیِ جماعت ِ اہلِ سنّت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا عرس  جمعہ کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، علماو مشائخ اور ائمہ و خطبا ان کی دینی ، علمی  خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں  خراجِ عقیدت پیش کریں گے  مرکزی اجتماع جامع مسجد گُل زارِ حبیب ، گلستان اوکاڑوی ( سولجر بازار ) میں ہوگا ،نماز جمعہ سے قبل قرآن خوانی ہوگی ، ازاں بعد  سید وسیم الحسن نقوی حافظ آبادی اور دیگر خطاب کریں گے ۔ اجتماع میں ختمِ غوثیہ اور قصیدہ غوثیہ پڑھا جائے گا اور ذکرالٰہی کے بعد  علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی ایصالِ ثواب اور اجتماعی دعا کریں گے ۔
تازہ ترین