• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے اور عبدالمجید دستی کو قائمقام آئی جی سندھ مقرر کرنے کے خلاف حکم امتناع میں 26اپریل تک توسیع کر دی ہے ، جمعرات کو جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کرامت علی و دیگر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہونا تھی تاہم دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکے جس کے باعث عدالت کے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 26اپریل تک ملتوی کر دی ہے، واضح رہےکہ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربر اہی میں قائم دورکنی بینچ نے کرامت علی ، ناظم فداحسین حاجی ، شہزاد رائے ، اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، پائلر ، اربن ریسوس سینٹر سمیت دیگر کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین