• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا اٹھانے کا معاملہ،چیئرمین بلدیہ شرقی سے چینی وفد کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے  گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور شہر سے کچرا صاف کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے چینی وفد سے تفصیلی میٹنگ کی ، اس موقع پر ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن ، سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد اور دیگر افسران موجود تھے ، اس موقع پر بتایا گیا کہ طارق روڈ پرسندھ سالڈو یسٹ بورڈ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں ضلع شرقی کی دیگر یوسیزبالخصوص یوسی6,8,11,19,25,26میں اقدامات کا آغاز کیا جائیگا ۔
تازہ ترین