• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن میں چار بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن بلاک نمبر L-15 مکان نمبر 5 سے 50 سالہ خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ،متوفیہ کی شناخت عالیہ زوجہ محمد رفیق کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او  نے بتایا کہ متوفیہ چار بچوں کی ماں تھی اور اس نے جمعرات کی صبح گلے میں رسی کی مدد سے پھندا گلے میں ڈال کر گھر کی سیڑھیوں کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔متوفیہ پہلے اسکول ٹیچر تھی اور آجکل ذہنی مسائل کا شکار تھی، کچھ عرصہ قبل اسکا آپریشن بھی ہوا تھا،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔ 
تازہ ترین