• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ میں پانی کا بحران سنگین، والوو مینوں کیخلاف شکایات میں اضافہ

راولپنڈی (ساجد چوہدری‘ اپنے نامہ نگار سے) شدید گرمی کے بعد کینٹ ایریاز میں پانی کے بڑھتے بحران میں والو ومینوں کو عوامی شکایات پر بار بار بدلنے کے بعد بھی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکی۔ جن آبادیوں کے گھروں میں پانی نہیں آتا وہ اس ایریا کے والوومین کا شکوہ کرتے ہیں جبکہ جن گھروں میں پانی آ رہا ہو وہ اُسکی حمایت میں کینٹ بورڈ پہنچ جاتے ہیں۔ کینٹ میں کئی سال سے پانی کی قلت سردیوں میں بھی برقرار رہتی ہے۔ اگر خانپور ڈیم فیز تھری منصوبہ مکمل ہو جاتا ہے تو پھر بھی کینٹ میں 9لاکھ گیلن پانی کی یومیہ قلت برقرار رہے گی۔ بدقسمتی سے یہ منصوبہ بھی فنڈز نہ ملنے کے باعث کئی سال سے لٹکا ہوا ہے۔ رواں مالی سال بھی پلاننگ کمیشن کو منصوبے کا ریوائزڈ تخمینہ درست کر کے دوسری بار بھجوائے دو ماہ ہو گئے ہیں لیکن اسکی منظوری نہیں دی گئی۔ منظوری کے بعد منصوبے کی لاگت میں ہونیوالے اضافہ کیلئے مزید 140ملین روپے کی منظوری ہو سکتی ہے۔ ریوائز ڈ تخمینہ کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ فنڈز کی فوری منظوری دی جانی چاہئے تاکہ یہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل ہو سکے اور کینٹ کے مکینوں کو کسی حد تک ریلیف مل سکے۔ ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق پانی بہت کم جبکہ ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔
تازہ ترین