• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز ملنے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کا م شروع نہ ہوسکا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت جلد بازی میں نئے بلدیاتی نظام کو لاگو کرکے خود بھی مشکلات کا شکار نظر آرہی ہے اور معلوم ہورہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے نئے نظام کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں کیا تھا۔پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کردئیے ہیں لیکن کسی بھی ضلع میں بھجوائے جانے والے فنڈز کے ساتھ کوئی تفصیلات نہیں بھجوائی گئیں کہ یہ فنڈز کن کن منصوبوں کیلئے ہیں۔جس کے باعث نہ صرف محکمے مخمصے کا شکار ہیں بلکہ منصوبوں پر کام بھی شروع نہیں ہوسکا۔پنجاب حکومت نے نئے نظام کے نفاذ کے بعد تمام اضلاع سے جاری منصوبوں کی تفصیلات اور فنڈز کی تفصیل طلب کی تھیں۔راولپنڈی میں 605کے قریب جاری منصوبوں کیلئے حکومت سے34سو ملین روپے کے قریب فنڈز طلب کئے گئے تھے۔باخبر ذرائع کے مطابق فنڈز کو مل گئے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ کس سکیم کیلئے کتنے پیسے بھجوائے گئے ہیں۔جس کے باعث فنڈز ملنے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کا م شروع نہیں ہوسکا ہے۔
تازہ ترین