• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے انڈسٹریل فیئر میں پاکستان کا30رکنی وفد شریک ہوگا ،پاپام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایسسریزمینوفیکچررز(پاپام) کے چیئرمین مشہود علی خان نے کہا ہے کہ جرمنی کے شہر ھینورمیں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سےبڑے انڈسٹریل فیئر میں پاکستان سے 30رکنی وفد شرکت کرے گا پاکستان سے آٹو پارٹس کی 32کمپنیاں 24سے 28اپریل تک جاری رہنے والے اس بڑے انڈسٹریل میلے میں شریک ہو رہی ہیں اس بڑے انڈسٹریل ٹریڈ میلے میں تمام کمپنیاں انجینئرنگ ڈولپمنٹ بورڈ کے پلیٹ فارم سے شریک ہو رہی ہیں۔مشہود علی خان کے مطابق پاکستان کی کمپنیاں دنیا کے سب سے بڑے صنعتی میلے میں نہ صرف اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کریں گی بلکہ دنیا کی 10بڑی آٹو انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ہمارا وفد وہاں منعقد ہونے والے عالمی سیمینار میں بھی شریک ہو گا جس میں دنیا کو آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان آٹو پارٹس کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ہم دنیا کی بڑی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔ مشہود علی خان نے بتایا کہ دبئی میں 7سے 9مئی تک جاری رہنے والے آٹو میکنیکا شو میںبھی پاکستان سے آٹو پارٹس تیار کرنے والی 7کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان سرگرمیوں سے ملک میں نہ صرفآٹو انڈسٹری ترقی کرے گی بلکہ ملک کی ایکسپورٹ بھی بڑھے گی ۔
تازہ ترین