• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 56 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں17کروڑ60لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 56 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 56 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 14 اپریل 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
تازہ ترین