• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زونگ کا2017کے اختتام تک اپنی تمام سیل سائٹس فور جی پر منتقل کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)زونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی 2017کے اختتام تک اپنی تمام سیل سائٹس کوفور جی پر منتقل کرلے گی، اس سال کے اختتام تک اس کی فوری جی سیل سائٹس کی تعداد10,600ہو جائے گی جو کسی بھی آپریٹر کی سب سے زیاد ہ سیل سائٹس ہو ںگی۔ زونگ کے ترجمان مسٹر ماہم درد کا کہنا ہے رواں سال کے اختتام تک اپنی تمام سیل سائٹس کو4G پر منتقل کرنا بلاشبہ زونگ کیلئے باعثِ فخر ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اپنے لیے ایک اہم ہدف مقرر کیا ہے جس کے حصول کے بعد ہم دیگر آپریٹرز کے مقابلے میں پاکستان کو دنیا سے بہتر انداز سے منسلک کر سکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانیوں کو دنیا کے ساتھ رابطہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کو شاں ہیں۔ہم پاک چین دیرینہ تعلقات کے تناظر میں اس دوستی کو مزید پروان چڑھانے کے خواہاں ہیں جس کیلئے سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔
تازہ ترین