• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر سے مسائل بڑھ رہے ہیں، ایجنٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈرائی پورٹس کی نسبت کراچی میں کسٹمز کلیرنس میں غیر ضروری تاخیر سے ٹریڈ اور کسٹمز ایجنٹس کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں کسٹمز اپریزمنٹ اور ایگزامینیشن اسٹاف کی شدید کمی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر کو بھی چاہئے کہ وہ لاہور کے ساتھ کراچی میں ٹریڈ کو درپیش مسائل پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی کسٹمز ایجنٹس کے صدر خرم اعجاز اور سیکرٹری جنرل داثق حسین نے کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2ہزار کسٹمز ایجنٹس رجسٹرڈ ہیں ملک بھر میں کراچی کے برابر کسٹمز ایجنٹس نہیں ۔ لیکن ایف بی آر کی جانب سے کراچی کے کسٹمز ایجنٹس کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ایف بی آر کی ریونیو وصولی میں ان کا کردار بہت اہم ہے۔
تازہ ترین