• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائشین پام آئل کے نرخ 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

کوالالمپور (اے پی پی) ملائشین خوردنی پام آئل کے نرخ گزشتہ آ8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ملائشین پام آئل کے نرخ مسلسل چھٹے سیشن گراوٹ میں جا رہے ہیں ،برسا ملائشیا ڈرایویٹو ایکس چینج میں فیوچر ٹریڈینگ کے دوران ماہ جولائی کے لئے پام آئل کی سپلائی قیمت میں 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 2,456 رنگیٹ یعنی 560.42 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئی۔منڈی میں پچیس پچیس ٹن کی 62,923 لاٹس کا کاروبار ہوا ۔ڈیلیان کموڈیٹی ایکس چینج میں ماہ ستمبر کے لئے سویا بین تیل کی قیمت بھی 2.7 فیصد فی ٹن کم پر بند ہوئی۔
تازہ ترین