• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی آئی پاکستان کےتیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی برائے سال 2016-17ء کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔کمپنی اعلامیہ کے مطابق کمپنی کی مالیاتی کارکردگی کمپنی کے مقاصد اور اہداف کے مطابق نہایت شاندار رہی۔ کمپنی کا غیرمجموعی قبل از ٹیکس منافع گزشتہ 9 ماہ کے دوران 2396 ملین روپے رہا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے جبکہ فی حصص آمدنی 25.94 روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کے آپریٹنگ نتائج 2997 ملین روپے رہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ پولیسٹر، لائف سائنسز اور کیمیکلز بزنسز کی شاندار کارکردگی رہی جن کے آپریٹنگ نتائج بالترتیب 53 فیصد، 14 فیصد اور 28 فیصد رہے۔ پولیسٹر بزنس کی بہتر کارردگی میں ڈومیسٹک مارجن اور اخراجات میں محتاط رویئے نے اہم کردار ادا کیا۔ لائف سائنسز بزنس کے فارما سیوٹیکلز اور اینیمل ہیلتھ ڈویژن نے ڈبل ڈیجٹ اضافہ ظاہر کیا جبکہ کیمیکلز بزنس کے پولی یوریتھنز کا شعبہ اس اضافے میں نمایاں رہا۔ گزشتہ نو ماہ کے دوران خالص ٹرن اوور 30244 ملین روپے رہا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے جائزے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ لائف سائنسز اور کیمیکلز بزنس نے مشترکہ طور پر اس اضافہ میں اپنا کردار ادا کیا جو کہ بالترتیب 22 فیصد اور 21 فیصد ہے، پولیسٹرز بزنس کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ رہی جس کی بنیادی وجہ سیلز میں اضافہ اور چائنیز پی ایس ایف کی امپورٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ سے پی ایس ایف کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔ سوڈا ایش بزنس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد دیکھنے میں آیا جو کہ ملکی مارکیٹ میں فروخت میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا۔ تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کمپنی مسلسل ترقی کی رہی ہے اور اپنی ترقی کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
تازہ ترین