• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نوازکوعدالتی فیصلے میں تقریباً تمام الزامات سے بری کردیا گیا

اسلام آباد( عثمان منظور) پاناما پیپرز کے فیصلے کے نتائج جو بھی ہوں،سپریم کورٹ کی جانب سے جس واحد شخص کو کلین چٹ دی گئی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ میاں نواز شریف ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نوازکوعدالتی فیصلے میں تقریباً تمام الزامات سے بری کردیا گیاہےجوپیٹشنرز اور اپوزیشن جماعتوں کےمرکزی اہداف میں سے ایک تھیں۔ وہ اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات میں انکے خلاف کوئی سنگین بات سامنے نہیں آجاتی۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے قراردیاگیاہےکہ  مریم اپنے والد کے زیر کفالت نہیں ہیں جبکہ عدالت نے یہ بھی نہیں کہا کہ  مے فیئر کی جائیدادکی بینیفیشل اونر شپ کسی طرح سےانکی تھی۔مزید برآں مریم کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی آف شور کمپنیوں سے کسی قسم کے تعلق اور اسکےنتیجے میں نااہل ہونےسےسپریم کورٹ کی جانب سے کلیئرہو گئے ہیں۔ پاناماپیپرزکیس میں شریف فیملی کےمالی معاملات کے حوالےسےتحقیقات کیلئےسپریم کورٹ نےجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہےتاہم عدالت نےمریم نہیں بلکہ صرف وزیراعظم اور انکے دو بیٹوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ’’ جہاں تک ریسپانڈنٹ نمبر 6 مریم صفدرکےمبینہ طورپراپنےوالدمیاں نوازشریف کےزیرکفالت ہونےکاتعلق ہے،ہمارےخیال میں ہمارےسامنےپیش کئےگئےشواہدیہ ثابت کرنے کیلئےکافی ثبوت ہیں کہ ریسپانڈنٹ نمبر6ایک شادی شدہ خاتون ہیں جن کے اپنے بچے بڑےہو چکےہیں،وہ ایک جوائنٹ فیملی کاحصہ ہیں جوایک ہی کمپائونڈ میں واقع مختلف گھروں میں رہتی ہے۔انہوں نےاس مشترکہ خاندان کےاخراجات پورے کرنے میں حصہ ڈالا۔
تازہ ترین