سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش

Todays Print

اسلام آباد (صباح نیوز) پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔ پاناما  کیس کا تاریخی فیصلہ جمعرات کی دوپہر سنایا گیا۔ اس فیصلے کا پوری قوم کے علاوہ دنیا بھرمیں انتظارکیاجارہاتھا۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد لاکھوں صارفین نے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کا رخ کیا تاکہ تفصیلی فیصلے کے مندرجات دیکھ سکیں تاہم تھوڑی دیربعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔ ہزاروں افرادکو ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران ویب سائٹ پر کچھ دیکھا نہیں جارہا تھا۔