• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، تضادات کا معاملہ جے آئی ٹی کا حصہ نہیں ہوگا

اسلام آباد(تجزیہ/صالح ظافر)قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے تضادات کے سلسلے میں رکن قومی اسمبلی کی نااہلی کے لئے آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کا مسئلہ اب ختم ہو چکا  ۔ کیونکہ پاناما فیصلے میں  سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے اسے  جے آئی ٹی کا  حصہ نہیں بنایا۔بعض آئینی ماہرین نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے کردار اور بطور بینفشری کا معاملہ جے آئی ٹی  کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔ اسی طرح مریم نواز کے اپنے والد کی ڈی پینڈینٹ ہونے کا سوال بھی جے آئی ٹی میں نہیں پوچھا جا سکے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے فلیٹوں کی ملکیت اور منی ٹرائیل کی انکوائری سے متعلق  وسعت کو محدود کر دیا ہے۔چنانچہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے مابین لنک کے معاملے کو بھی تحقیقات سے باہر رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین