• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام نیوز پیپر ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ایکسپو ختم

 اسلام آباد( عاطف شیرازی) جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام نیوز پیپر ڈیجٹیل ایڈورٹائزنگ ایکسپو کامیابیاں سمیٹٹے ہوئے اختتام پذیر ہوگئی،چھوٹے تاجروں نے ایکسپو میں کامیاب تاجر وں سے کاروبار بڑھانے کےگرُ سیکھے، جنگ گروپ کے امجدعلی نے بتایاکہ جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایڈورٹائزنگ ایکسپو خوب کامیاب رہی جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات نے بھرپور فائدہ اٹھایا اس ایکسپو میں ان چھوٹے تاجروں کو بھی اشتہارات کے لیے پیکج دیئے گئے جو پہلے ان کی پہنچ میں نہ تھے تاکہ چھوٹے تاجر بھی اپنے بزنس کو فروغ دے سکیں ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ملکی معیشت میں اہم کردار اداکررہے ہیں، یہ ادارے ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس ایکسپومیں ایسے تاجروںکی بھرپور رہنمائی کی گئی تاکہ وہ اپنے بزنس کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں ،کیونکہ چھوٹے تاجر کی خوشحالی میں ہی ملکی خوشحالی وابستہ ہے، شرکا کا کہنا تھاکہ یہ ایکسپو ہمارے لیے اس حوالے سے مفید تھی کہ ایکسپو کے مختلف سیشن میں کامیاب کاروباری حضرات نے اپنے تجربات شئیر کیے کہ کس طرح انہوں نے اشتہار بازی سے اپنے کاروبار کو وسعت دی اور اپنے ٹارگٹ تک رسائی حاصل کی ،سب سے بڑھ کر پہلی دفعہ جنگ میڈیا کی جانب سے سستے اشتہاری پیکج بھی متعارف کرائے گئے جو کبھی ان کی پہنچ سے دور ہوتے تھے، جنگ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی رعایتی پیکج دیئے گئے تاکہ اب ہر کاروباری افراد جنگ سے وابستہ ہوکر اپنے بز نس کو ترقی دے سکے اورملک معیشت کو بھی بڑھا سکیں ۔ کامیاب ایکسپو پر جنگ مبارکباد کا مستحق ہے  ۔
تازہ ترین