• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ پگڑی گرگئی ‘عزت بچ گئی والی بات ہے،مولابخش چانڈیو

  کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما کا فیصلہ پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی والی بات ہے کیونکہ ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے۔جمعرات کو کراچی میں مولابخش چانڈیو نے پاناما کیس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا بلکہ یہ کیس مزید چلے گا، ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے۔
تازہ ترین