• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی اپ گریڈیشن ،19ارب کا منصوبہ منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن بھجوادیا گیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) محکمہ موسمیات کے آلات کی اپ گریڈیشن  کے ساتھ ساتھ  جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے حوالے سے 19ارب روپےکا منصوبہ منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے ،محکمہ موسمیات حکام کے مطابق یہ منصوبہ جمعرات کو پلاننگ کمیشن کو بھجوایا گیا ہے تاکہ آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں اس کو شامل کیا جاسکے  ،اس منصوبہ کے تحت 18نئے راڈار، 400آٹومیٹک ویدر سٹیشن ، 5انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے ونڈ پروفائلر، ڈیٹا پروسیسنگ ہائی سپیڈ کمپیوٹر ، جہاں ریڈار لگنا ہے وہاں ٹاور بنائے جائیں گے ۔ 
تازہ ترین