• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کو بھی نئی شاہراہِ ریشم تک رسائی دی جائے، موگیرینی

بیجنگ (رائٹرز، جنگ نیوز) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے کہا کہ چینی صدر شی چن پنگ کے تجویز کردہ نئی شاہراہ ریشم  تک یورپی ملکوں کو بھی رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ بیجنگ کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے موگیرینی نے یہ بھی کہا کہ اس سلک روڈ کے کھولے جانے کے بعد براعظم یورپ کے باشندوں کو بھی اس سے فائدہ  ضروری ہو گا اور اس باعث اس شاہراہ کی افادیت دوگنا ہو سکتی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف نے یہ بھی کہا کہ کئی اقوام کو چین کی اس طرح کی خارجہ پالیسیوں پر گہری تشویش ہے لیکن یونین ایسے خدشات نہیں رکھتی۔دوسری جانب رواں برس مئی میں چین کی تجویز کرہ ’نیوسلک روڈ سمٹ‘ میں تقریباً 110 ممالک شرکت کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین