• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شاپنگ مالز میں غیر ملکی ملازم نہیں رکھے جائیں گے، وزارت محنت

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی ترقی کے مطابق بڑے شاپنگ مالز میں غیر ملکی افراد کو مزید ملازمت نہیں دی جائے گی اور ان میں تمام امور کے لیے مقامی مردوں اور خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔ دارالحکومت ریاض سے جاری ہونے والے اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس فیصلے پر کب سے عمل کیا جائے گا۔ مقامی سعودی باشندوں کو روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں ریاض حکومت کا یہ تازہ اقدام ہے۔ سعودی عرب میں مختلف مقامات پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 90 لاکھ کے قریب خیال کی جاتی ہے۔
تازہ ترین