• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کیخلاف مذمتی قرارداد کا راستہ نہیں روکا، روس

اقوام متحدہ (اے ایف پی) روس نے تردید کی ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش نہیں ہونے دی، ماسکو نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے اس حوالے سے جاری بات چیت کا سلسلہ اچانک منقطع کردیا، فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے امریکا کی جانب سے مجوزہ قرارداد کا متن دیکھا جس کے مطابق قرارداد میں شمالی کوریا سے مزید جوہری اور میزائل تجربے نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، روس اس قرارداد میں شمالی کوریا کے تنازع کے بات چیت کے زریعے پرامن حل کا مطالبہ شامل کرنا چاہتا تھا، روسی ناظم الامور پیٹر الیچیف نے بتایا کہ ہم نے قرارداد کو بلاک نہیں کیا، ہم مطالبہ کررہے تھے کہ قرارداد کا متن متفقہ طور پر مرتب دیا جائے۔  
تازہ ترین