• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فورسز کی سیکورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس (ایجنسیاں) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بول کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ اول میں داخل ہونیوالے آباد کارں میں نام نہاد اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کیلئے مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے سے گیارہ بجے تک کھلا رکھا۔ اس دوران 39 یہودی انتہا پسند مسجد میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کاروں کے علاوہ اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکاروں کا ایک گروپ بھی مسجد میں داخل ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسرائیلی فوج کے مسلح دستے تعینات تھے۔ یہودی آباد کاروں کی رہنمائی کیلئے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنیوالوں میں یہودی ربی بھی شامل تھے جنہوں نے اجتماعی عبادات کی ادائیگی کیلئے جبل ہیکل میں آمد ورفت جاری رکھنے پر زور دیا۔
تازہ ترین