• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ مضبوط یورپ‘‘ امریکا کیلئے ضروری ، ایران جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ،ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ’’ مضبوط یورپ‘‘ امریکا کے لئے ضروری ہے، ایران جوہری معاہدے کی اصل روح کی پاسداری نہیں کر رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’’  جنہوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے علیحدگی کے فیصلے کو سراہا تھا‘‘ نے اصرار کیا ہےکہ وہ یورپی بلاک کو مضبوط چاہتے ہیں، اطالوی وزیر اعظم پائولو جینٹی لینوکے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ’’ ہاں ایک مضبوط یورپ امریکی صدر کی حیثیت سے میرے لئے بہت بہت اہم ہے۔
تازہ ترین