• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفری پابندیاں ختم کی جائیں، 160 امریکی کمپنیوں کا مطالبہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) گوگل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور ایمازون سمیت ٹیکنالوجی کے شعبے کی درجنوں امریکی کمپنیاں امریکی صدر کی طرف سے عائد کردہ تازہ سفری پابندیوں کے خلاف قانونی جنگ کا حصہ بن گئی ہیں۔ میری لینڈ کی ایک اپیل کورٹ میں امریکا کی ایک 160 سے زائد کمپنیوں کی طرف سے ایک ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ نامی خط لکھا گیا ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس صدارتی حکم نامے کے تحت6 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخل ہونے پر90 دن کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے مشرق وسطیٰ کے مسافروں کے لیے نئے سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے آئندہ ماہ پانچ امریکی شہروں کے لیے پروازوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکا نے آٹھ مسلمان ملکوں کے دس ایئر پورٹس سے مسافروں پر جبکہ برطانیہ نے چھ مسلمان ملکوں کےمسافروں پر دوران پرواز سمارٹ فون سے زیادہ بڑے برقی آلات اپنے ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
تازہ ترین