• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اسرائیل فلسطین تنازع سے زیادہ ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھے، امریکا

اقوام متحدہ (اے ایف پی) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی اشتعال انگیز سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرے اور اسرائیل فلسطین تنازع کو زیادہ وقت نہ دے۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے الزام عائد کیا کہ ایران علاقائی تنازعات کا سب سے بڑا مجرم ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے پر مجبور کرے گا۔  
تازہ ترین