• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمپا چمبیلی اور کرن کی اسٹوری آج سے ”جیو کہانی“ پر

کراچی (محمد ناصر)عوام کے پسندیدہ چینل ”جیو کہانی“ پر جمعہ سے دو نئے ڈرامے نشر کئے جائیں گے ، دونوں سیریلز کی منفرد اور دلچسپ اسٹوری عوام کو نا صرف تیزی سے متاثر کرے گی بلکہ اِن دِلکش کہانیوں سے عوام کو بہت کچھ سیکھنے، سمجھنے اور حالات کا مقابلہ کرنے کا سبق بھی ملے گا۔ ”چمپا اور چمبیلی“ دراصل ایک ایسے گھرانے کی کہانی ہے جس میں لالچی لڑکیاں سب کچھ ہتھیانے کیلئے اپنی زندگی داؤ پر لگا دیتی ہیں ، ایک لڑکی لالچ میں جائیداد ہتھیانا چاہتی ہے تو دوسری اداکارہ بننے کے شوق میں بہت آگے نکل جاتی ہے۔ جب اُن کی زندگی میں ہلچل آتی اور بربادی دستک دینا شروع کرتی ہے تو اُن لڑکیوں کی ماں جو اُنہیں ہمیشہ صبر کی تلقین کرتی تھی اُن بچیوں کی زندگی بچانے کیلئے سرگرم ہو جاتی ہے۔ کرن تعبیر، فاطمہ آفندی، عمران اسلم، فضیلہ قاضی، راشد فاروقی، پروین اکبر جیسے نامور اداکار اس سیریل کا حصہ ہیں جسے مصطفی ہاشمی نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایتکاری کے فرائض فیصل عمر ترک نے ادا کئے ہیں۔ ”چمپا اور چمبیلی“ ہر جمعہ تا اتوار شب8 بجے آن ایئر کیا جائے گا۔ دوسرا سیریل ”کرن“ ہے یہ ایک خوبصورت اور نوجوان لڑکی ”کرن “کی کہانی ہے جو ہمیشہ سے محبت کرنےوالے شوہر اور پیار کرنےوالے خاندان کے گھر شادی کا خواب دیکھتی ہے۔ خواب پورا ہونے کے قریب آتا ہے، کرن کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں کہ اُس کا والد دِل کے عارضے میں مبتلا ہوکر اسپتال منتقل ہوجاتا ہے۔ کرن کے تمام خواب ترک ہوتے ہیں اور پھر کئی پیچیدہ موڑ آنے کے بعد ایک نئی ”کرن “ اُبھر کر سامنے آتی ہے یہی سب ناظرین اس سیریل میں دیکھیں گے۔ اس سیریل میں مرجان فاطمہ ، پروین اکبر، منور سعید، نرگس رشید، باسط فریاد، فوری علی، رانا ماجد، حبیب عزیز، اکرام عباسی، طبریز شاہ، فرح نادر اور محمد علی خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ نسرین نظامی اور خرم نظامی نے مشترکہ طور پر اس ڈرامے کو تحریر کیا ہے جبکہ تحسین خان ہدایتکار ہیں۔ ”کرن“ ہر جمعہ تا اتوار شب 9 بجے نشر ہوگا۔
تازہ ترین