• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری گزرگاہ انگوراڈہ بھی کھول دی گئی

وانا (صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے میں پاکستان و افغانستان کے درمیان تیسری گزرگاہ بھی کھول دی گئی، پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے قبائلی سرداروں اور جرگے کے اراکین کے فیصلے کی بنیاد پر اس علاقے کی انگور اڈہ گزرگاہ کو کھول دیا گیا- اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے تورخم اور چمن بارڈر کو کھولا گیا تھا - پاکستان میں کچھ دنوں قبل ہونے والے پے درپے دھماکوں اور حملوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور اسلام آباد نے افغانستان سے ملحق اپنی سرحدی گذرگاہوں کو بند کر دیا تھا-
تازہ ترین