• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوارکوایم کیو ایم ریلی میں عوامی سیلاب ملکی مستقبل کا تعین کریگا، عامر خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم (پاکستان ) کی اصل طاقت عوام ہیں اور 23، اپریل کی ریلی میں عوامی سیلاب ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ جس طرح سے تعصب کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب بنے گا۔پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے شہری اور دیہی سندھ کے عوام کے ساتھ جو ظلم کیا ہے اس کا اسے حساب دینا ہوگا اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی عوامی احتساب سے ہرگز نہیں بچ سکے گی۔ ملکی سطح پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ ہر سیاسی ومذہبی جماعت کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور اس پر محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ملک و قوم مزید انتشار کا شکار نہیں ہوسکتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 23، اپریل کی ریلی کے سلسلے میں  کورنگی ٹائون کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین