• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، منی ایکسچینج کمپنی کے گارڈز ایک کروڑ 47 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں منی ایکسچینج کمپنی کے2نجی گارڈ ساتھیوں کی مدد سے کمپنی کے ایک کروڑ47لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے سلطان آباد میںچھاپہ مارکرکے لوٹی گئی رقم میں سے 23 لاکھ روپے برآمد کرلئے،تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدودکلفٹن باغ ابن قاسم کے قریب نجی منی ایکسچینج کمپنی کی وین میں رقم منتقل کی جارہی تھی کہ دوسری سیکورٹی کمپنی کے2گارڈوں ثنا اللہ اور سبز علی نے اپنے ساتھیوں کو یرغمال بنایا ، تھیلوں میں موجود ایک کروڑ 47لاکھ روپے لوٹےاوراسی دوران ان کے دو دیگر ساتھی گاڑی میں آئے جن کے ساتھ وہ بآسانی فرار ہوگئے، واردات کے بعد ملزمان قریب ہی علاقے سلطان آباد پہنچے جہاں انھوں وہ ایک تھیلے میں بھرے ہوئے 23 لاکھ روپے چھپارہے کہ پولیس نے اطلاع ملنے چھاپہ مار کر یہ رقم برآمد کر لی تاہم فوری طور پر ثنا اللہ اور سبز علی سمیت چار ڈاکوگرفتار نہیں کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین