• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے پاکستان سمیت 130ممالک کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے

بیجنگ(آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت 130ملکوں کے ساتھ نقل و حمل میں تعاون کے معاہدے طے کیے ہیں ، چین پاک اقتصادی راہداری ، گوادر اور کولمبو بندرگاہ سمیت بنیادی تنصیبات کی تعمیر سے متعلق متعدد اہم منصوبے مکمل کئے گئے ہیں خشکی کے راستوں کی تعمیرکے فروغ اور متعلقہ ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی نقل و حمل کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔ میڈیا کے مطابق چین کی وزارت نقل و حمل کے ترجمان وو چھون کن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی حکومت نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ایک سو تیس ملکوں کے ساتھ ریلوے، سڑکوں، سمندری و فضائی نقل و حمل اور ڈاک کے شعبہ جات میں باہمی تعاون کے معاہدے طے کئے ہیں۔اس کے علاوہ چین اور دوسرے ملکوں کے درمیان ریلوے کے ذریعے نقل و حمل کے طریقہ کار کو زیادہ آسان اور سادہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین