• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی طاقت کی علامت سمجھے جانیوالا پرپل رنگ سجا کر انٹری

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے طاقت کی علامت  سمجھے جانے والے ’پرپل‘ رنگ کو سجا کر اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ جہاں وزیراعظم میاں نوازشریف پرپل واسکٹ پہنے نظر آئے، وہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پرپل رنگ کا سوٹ زیب تن کئے سپریم کورٹ پہنچیں۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک لائٹ گرے ڈبل بریسٹ سوٹ میں ملبوس پرپل ٹائی لگائے مسکراہٹیں بکھیرتے ان کے ہمراہ تھے۔ طلال چوہدری نے بھی پرپل رنگ کی ٹائی باندھ رکھی تھی جبکہ دانیال عزیز کی ٹائی کا رنگ بھی پرپل لیکن رنگ کچھ کچھ ہلکا تھا تاہم ان کی گفتگو جارحانہ تھی۔
تازہ ترین