• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناماکی تدفین ہوگئی‘قوم فاتحہ پڑھے، صبر کرے، طاہر القادری

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ جہاں سے چلا تھاوہیں آ گیا‘ طہارت کے سر ٹیفکیٹ کی کالک جے آئی ٹی کے منہ پر ملی جائے گی۔بنچ نے جو سوالات دہرائے ان کے جواب لینے تو وکلاء عدالت آئے تھے ۔بہت پہلے کہا تھا ’’انا اللہ و انا الیہ راجعون‘‘  پاناماکی با ضابطہ تدفین ہو گئی ، قوم فاتحہ پڑھے اور صبر کرے ،یہاں پر 100لوگوں کو گولیاں مار دی جائیں فیصلہ تو کیا رپورٹ بھی نہیں آتی ‘یہ تو سات سمندر پار کی کرپشن ہے۔ عوام کو کسی ادارے سے نہیں سڑکوں پر نکلنے سے ریلیف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ اس اعتبار سے تاریخی ہے کہ جنہوں نے رٹ کی وہ بھی خوش ہیں اور جن کے خلاف رٹ ہوئی وہ بھی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں ۔ ایک سال تک قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا گیا ،اب 540 صفحات کے فیصلے کی ایک طویل عرصہ تشریح ہوتی رہے گی ، مگر قوم کا خزانہ لوٹنے والوں کو کچھ نہیں ہو گا۔
تازہ ترین