• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ اور ریڈزون میں سیکورٹی سخت، تین حصار تھے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے اور ریڈ زون میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 1200سے زائد اہلکاروں پر مشتمل سیکورٹی کے تین حصار قائم کئے گئے تھے ۔ دوپہر 12بجے سے شام 3بجے ریڈ زون میں عام افراد کا داخلہ بند رہا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے احاطے اور ریڈ زون میں کیس کافیصلہ سننے کےلئے ہزاروں افراد اُمڈآئے تاہم خصوصی پاس رکھنے والے افراد کو ہی شناختی کارڈ دیکھ کر سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔ تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کو پندرہ پندرہ پاس جاری کیے گئے تھے۔ جبکہ وزیر اعظم نے لیگی کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا تھا اور متوالوں کو شاہراہ دستور سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تازہ ترین