• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران:محمود احمدی نژاد نا اہل قرار، حسن روحانی اورابراہیم رئیسی صدارتی دوڑ میں شامل

کراچی(رائٹرز) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژادکو صدارتی انتخاب کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا جبکہ موجودہ ایرانی صدر حسن روحانی اور انکے سخت گیر حریف ابراہیم رئیسی صدارتی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے حوالے سےکہا ہے کہ مئی میں ہونے والے صدارتی انتخاب کےلئے حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی امیدوار ہوںگے جبکہ سابق صدر احمدی نژاد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین