اسلام آباد( طاہر خلیل) سپریم کورٹ کے حکم کے تحت نیب نے حدبیبہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلے میں نیب کو حکم دیا ہے کہ حدبیبہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولا جائے اورتحقیقات 45دن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجی جائے، یہ کیس وزیر خزانہ اسحق ڈار اوردیگرافراد سےمتعلق ہے جس میں ان پرمبینہ طور پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔