• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم کی انتہا ہوچکی،کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، اس شہر کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوچکی ہے۔  بلدیہ کے اختیارات اور فنڈز کے لئے ساری کوششیں کرلیں، جو طریقے اپنانے تھے اپنا لئے، لیکن حکومت سندھ کسی بھی طرح بلدیاتی اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتی۔ ہم یہ بات عوام کے سامنے لے کر جا رہے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن جلد داخل کی جائے گی۔ وہ ہفتے کو اورنگی ٹائون، سرجانی ٹائون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد ، شاہراہ نور جہاں، نصرت بھٹو کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کررہے تھے۔ میئر نے ان علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے بلدیاتی اختیارات اور حکومت کی بے حسی سے متعلق آگاہ کیا۔
تازہ ترین