• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف ’’ون ملین پٹیشن ‘‘ دائر کرے گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کے شہریوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں ’’ون ملین پٹیشن ‘‘ دائر کر نےفیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں شہر بھر میں شکایتی کیمپ قائم کیے جارہے ہیں جبکہ 29اپریل کو گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھر نا بھی دیا جائے گا ۔دھر نے میں کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے ہزاروں افراد کی شر کت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات بھی کیے جارہے ہیں ۔کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کی پبلک ایڈ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس صدر سیف الدین ایڈوکیٹ کی زیرِ صدارت ادارہ نور حق میں منعقد ہوا۔
تازہ ترین