• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندوق چل جانے سے 9سالہ بچہ جا ںبحق، مختلف و ا قعا ت میں 3ا فراد ہلاک

    سکھر  +خیرپور + گھارو(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا را ن)بندوق چل جانے سے 9سالہ بچہ جانبحق،مختلف و ا قعا ت میں 3ا فراد ہلاک، 36ز خمی ،سکھر۔ شکارپور روڈ پرنیوبس ٹرمینل کے نزدیک مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔خیرپور ۔فیض گنج کے گوٹھ شاہن شر میں بندوق چل جانے سے 9سالہ بچہ ساجد شر جانبحق ہوگیا ۔ بچہ گھر میں رکھی ہوئی بندوق کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک فائر ہوگیا ۔ پولیس نے نظامانی لنک روڈ کی ناکہ بندی کے دوران ایک شخص اصغر علی بھنگر کو رگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 50بوتل شراب بر آمد کر لی۔ خیرپورناتھن شاہ۔گاؤں دھنی بخش بگھیہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوجوان صابر حسین چانڈیو اور ساجد حسین ملاح ج ہلا ک جبکہ ایک شخص ارشاد ملاح زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء ماھوٹہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خا تو ن فرزانہ ناریجو ھلاک جبکہ یوسف اور کمسن لڑکی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چ انڈ کا سول اسپتال لاڑکانہ ریفر کیا گیا ۔انڈس ہائی وے پر واقع شہید مخدوم بلاول کے مقام پر تیز رفتار پک ا پ اچانک ٹا ئر برسٹ ہونے سے الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں تین بھائیوں گلشیر پنہور،صحبت اور رفیق پنہور سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ٹنڈوالہ یار۔ مختلف علاقوں میں جھگڑ و ں کے نتیجے میں 15سے زائد افراد ذخمی ہو گئے ۔مورو۔۔معمولی بات پر ڈھلو اور سیٹھار برداری میں جگھڑا ہو گیا جس میں ڈنڈوں لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال سے سیٹھار برادری کے 08 جبکہ ڈھلو برادری کے بھائی خان اور اصغر علی ڈھلو زخمی ہوئے۔ گھا رو۔ گوٹھ عیسی ماچھی کے رہائشی 27 سالہ سکندر ماچھی نے بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر گھر میں موجود زہریلی دوا پی لی اسے فوری طور پر گاڑھو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مکلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین