• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیرو لال : تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹائون کمیٹی کے ملازمین کا احتجا ج

نصرپور (نامہ نگار) ٹاون کمیٹی اڈیرولال  اسٹیشن کے ملازمین کی تین ماہ سے تنخواہیں بند ہونے کے باعث چیئرمین کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرہ بازی کی گئی۔ کمیٹی مٹیاری سے تنخوائیں لے رہے ہیں موجودہ چیئرمین نے بلا وجہ ہماری تنخواہیں بند کردی ہیں جسکی وجہ سے ہمارے گهروں میں فاقہ کشی والی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ شہر کے دکاندار ادھار سودا سلف نہیں دیتے ہیں۔ مظاہرے میں عبدالستار درس معشوق جسکانی کریم بخش شهوک دلیپ کمار ارجن کمار اشوک کمار سنبی کمار سونیا کماری ہارواتی اور ہلان دیگر شریک تھیں۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے وزیر مخدوم فخر الزمان اور پی پی کے ایم پی اے سے رفیق اکرم ایم پی اے رفیق الزمان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں دی  جائیں۔
تازہ ترین