• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور ماتھیلو : فوڈ افسران کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے رہائشی آبادگار علی اصغر بوزدار نے محکمہ فوڈ میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ باردانہ لینے کے لئے فوڈ سینٹر میرپور ماتھیلو پر چکر لگا کر تھک چکا ہوں لیکن محکمہ فوڈ کے افسران باردانہ نہیں دے رہے ہیں اور آئے روز جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں کہ ابھی تک باردانہ دینا شروع نہیں کیا ہے جب باردانہ تقسیم کریں گے تو آپ کو بھی دیں جبکہ باردانہ با اثر تاجروں کو دیا جارہا ہے جس سے آبادگاروں کا معاشی قتل عام ہورہا ہے اور آبادگار اپنی گندم سستے داموں فروخت کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔ میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ میرپور ماتھیلو کے فوڈ افسران کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور باردانے کی تقسیم کی صاف و شفاف تحقیقات کرائی جائے تاکہ آبادگاروں کو معاشی قتل عام سے بچایا جا سکے اور کرپٹ افسران کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
تازہ ترین