خیرپور (بیورو رپورٹ) کوٹڈیجی کے قریب آگ لگنے کے دو واقعات میں 7گھر جل کر خاکستر ہوگئے ۔ آ گ لگنے کا پہلا واقعہ گوٹھ سومر بھنبھرو میں ہوا جہاں 4 دیہاتیوں کے گھر جل گئے جبکہ دوسرا واقعہ گوٹھ جھنگل شاہ میں ہوا جہاں 3دیہاتیوں کے گھر جل گئے۔ دونوں دیہات میں آگ شمال کی تیز ہوائوں کے دوران لگی۔