• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی گیمز: قومی کراٹےاور ویٹ لفٹنگ ٹیموں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامک گیمز کے لئے پاکستان کراٹے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ٹیم میں محمد کاشف ،ابوذر،نصیر احمد ،سعدی عباس،امتیاز علی ،محمد رمضان اور جواد شامل ہیں۔خواتین کراٹے کاز میں بینش ،ناز گل ، ثنا کوثر، کلثوم ہزارہ۔نرگس اور شاہدہ ویمینزکیٹیگری میں ملک کی نما ئندگی کریں گی ۔خالد نور کوچ جبکہ عندلیب منیجر ہوں گی ۔پاکستان کراٹے ٹیم دس مئی کو آذربائیجان کے شہر باکو روانہ ہوگی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) نے آئندہ ماہ آذربائیجان میں شیڈول اسلامی یک جہتی گیمز کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ میگا گیمز 12 سے 22 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ ٹیم طلحہ طالب، ابوسفیان، عثمان امجد راٹھور اور نوح دستگیر بٹ پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین