• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکا میں کرکٹ آرگنائزر نے ٹیسٹ اسٹار یونس خان کو دس ہزار رنز مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔مشی گن میں ڈائے ورسٹی کپ کرانے والی کمپنی گلوبل اسپورٹس نے اپنے نائب صدر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نعیم الحق کو نامزد کیا ہے جو کنگسٹن جمیکا جائیں گے اور یونس خان کو تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر شیلڈ دیں گے۔نعیم الحق کا کہنا ہے کہ یونس خان کا یہ کارنامہ سب کے لئے قابل فخر ہے اور اس اعزاز سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کا سر فخر بلند ہوجائے گا۔
تازہ ترین