• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم گیمز کاانعقاد خوش آئند ہے، شاہدہ فاروق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صبح نو کی چئیر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معدوم ہورہی ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا کسی بھی حکومت کا اولین کردار ہوتا ہے، انہوں نے قائداعظم گیمز کے انعقاد کے حتمی اعلان پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آخر کار پی ایس بی انتظامیہ اور وازارت خزانہ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قائد اعظم گیمز کا انعقاد کامیاب ہوگا اور ہمیں ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
تازہ ترین