• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پاکستانی کپڑا بازار پر حملہ، پولیس تماشائی بنی رہی، ایسے رویئے سے حالات سے بہتر نہیں ہوسکتے، پاکستان

ممبئی /اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر بھارت میں انتہاپسند مزید پاگل ہوگئے اور ممبئی میں انتہاپسندوں نے پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا اور پاکستانی برانڈ فروخت کرنے والی دکانوں پر جوتے برساتے رہے ۔اس موقع پر انتہاپسندوں نے پاکستان مخالف نعرے بھی لگائے۔ بعدازاں انتہاپسند ہندو دکان کے اندر داخل ہوگئے اور پاکستانی برانڈز والے کپڑوں کو ریک سے نکال کر باہر پھینک دیا۔اس موقع پر بھارتی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ دوسری جانب بھارت میں پاکستان کے تیار کردہ کپڑوں کی دکان پر حملہ کرنے کے ردعمل پر دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کی عوام کیلئے تشویشناک ہےجبکہ بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت قابل مذمت ہے، ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں مگر بھارت ایسا رویہ اختیار کررہا ہے کہ جس سے حالات خراب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تعلقات میں بہتری لانی ہے تو بالخصوص کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ماضی میں میں بھارت میں ایسے واقعات دیکھے گئے ہیں، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ 
تازہ ترین