• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، رینجرز کے خصوصی اختیارات میںتوسیع، پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سند ھ کابینہ نے رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید 90 دن کی توسیع دینے کی منظوری دیدی ‘کابینہ نے سندھ پولیس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے‘ یہ منظور ی وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کر رہے تھے‘اس موقع پر سیدمراد علی شاہ کا کہناتھاکہ  رینجرز نے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف اچھا کام کیا ،کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشنکے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ‘دریں اثناءسندھ کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپر 2017-20 کی بھی منظوری دیدی‘ سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے کابینہ کوبتایا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں حکومتی پالیسی ، ترجیحات ، اسٹریٹجک ریسورسز کا تخمینہ شامل ہے‘وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو بتایا کہ رواں مالی سال 2016-17 میں سندھ حکومت کا کل ریوینیو 739.3 بلین روپے تھا جس میں وفاقی ٹرانسفرز 518بلین روپے جبکہ ریوینیو اسائنمنٹ 425بلین روپے ہے اور ڈائریکٹ ٹرانسفر63.6بلین روپے ، ڈیولپمنٹ گرانٹ 16.7بلین روپے ، OZT 12.6بلین روپے شامل ہیں‘ صوبائی رسیدیں 132.8بلین روپے ہیں، سروسس پر سیلز ٹیکس 61.5بلین روپے ہے ، دیگر ٹیکس رسیدیں 61.2بلین روپے اور نان ٹیکس ریوینیو 10.1بلین روپے ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کو NFC ایوارڈ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈمیںپنجاب کا شیئر 51.74فیصد ، سندھ کا 24.55 فیصد ، کے پی کے کا 14.62فیصد اور بلوچستان کا 9.09فیصد ہے‘وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ رینجرز نے عسکری ونگز ، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف اچھا کام کیا ،کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے اچھے نتائج سامنے آئے ، اس وقت پولیس کی کارکردگی بھی بہتر ہے اور حکومت کوشش کرر ہی ہے کہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرے حکومت پولیس کی خصوصی تربیت فراہم کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
تازہ ترین