• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی ریلی پیپلزپارٹی کیلئے یوم حساب ثابت ہوگی، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے حقوق ریلی کے سلسلے میں کراچی کے علاقے یوپی موڑ پر لگے استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ذمہ داران، کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز اتوارکو کراچی والے یہ ثابت کردیں گے کہ وہ لاوارث نہیں ہیں، یہ شہر پورے ملک کو چلا رہا ہے اور پورے ملک کی معیشت کوبڑھا رہا ہے، آج کا دن پیپلز پارٹی کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ریلی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام دفاتر تاحال سیل ہیں، متعدد رہنما اور کارکنان پابند سلاسل ہیں۔ دوسری جانب ایم کیوایم (پاکستان)کے سینئرڈپٹی کنوینر محمد عامر خان نے حقوق ریلی کے سلسلے میں بلدیہ ٹائون کادورہ کیا۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست میئرکراچی وسیم اختر کا اورنگی ٹاؤن 1 نمبر قدافی چوک، اورنگی ٹاؤن نمبر 5 ، ڈسکو موڑ اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں حقوق ریلی کے سلسلے میں قائم کیمپس کا دورہ کیا۔
تازہ ترین