• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کیخلاف 27؍ ہزار ٹیکس کیسزلاتعداد اسٹے آرڈرز، 300؍ ارب سے زیادہ ٹیکس ریونیو مقدمات میں پھنس گیا

اسلام آباد(حنیف خالد) ایف بی آر کی تشخیص کردہ ٹیکس ڈیمانڈ کے خلاف31مارچ 2017تک 27ہزار ٹیکس گزاروں نے ایف بی آر کے خلاف عدالتوں میں مقدمات دائر کئے ہوئے ہیں ان میں سے بارہ ہزار سے زائد کیس کسٹم اپیلٹ ٹریبونلوں، انکم ٹیکس سیلز ٹیکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹریبونلوں میں ہیں جب کہ بارہ ہزار سے زائد ٹیکس مقدمات لاہور ہائیکورٹ میں18سوپٹیشن سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرسماعت ہیں۔ ان مقدمات میں ایف بی آر کاتین سو ارب سے زائد ریونیو پھنساہواہے ۔ایف بی آر کے ممبرلیگل حافظ محمدعلی اندھر نے ایف بی آر کے لیگل ایکسپرٹس پینل پر موجودٹیکس وکلا کو تحریری احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ ٹاپ سو ٹیکس کیسوں کے اسٹے آرڈرز عدالتوں سے خارج کرانے کے لئے قانون کے تحت اقدامات کریں۔300کیسوں میں لاہور کے اندر 100بڑے بڑے ٹیکس مقدمات اسلام آباد میں50مقدمات کراچی میں ڈیڑھ سومقدمات کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے ممبرلیگل حافظ محمدعلی اندھر نے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے وفاقی محصولات ہارون اخترخان کے ساتھ اسلام آباد لاہورکراچی کے دورے کرکے چیف کلکٹروں،چیف کمشنروں ، کلکٹروں کمشنروں کو مقدمات میں پھنسے سینکڑوں ارب روپے وصول کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں۔17اپریل2017کولاہور میں فالو اپ اجلاس ہوا۔اپریل2017کے اواخرتک کراچی اسلام آباد میں فالو اپ میٹنگ بلائی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں نئے مالی سال 2017-18میں ملک کے بڑے شہروں کے خوردہ فروشوں کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اس کے لئے ایف بی آر کراچی ، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، حب، مردان، ایبٹ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، بہاولپور، شیخوپور، جہلم ، خیرپور میں ری ٹیل میپنگ(RETAIL MAPPING) کرائے گا ہر دکان کے اسٹاکس کے علاوہ ہر ریٹلر کے گودام سٹوریج کی پکچرائزیشن ، آڈٹ سورس کے ذریعے ہوگی، انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے الیکٹرانک، ٹیکنیکل، کمپیوٹرائزیشن کی ماہر کمپنیوں سے ری ٹیل میپنگ کے لئے ٹینڈرز مانگے جائیں گے اس سے ہزاروں نان فائیلرشارٹ فائیلرز ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔
تازہ ترین